12 اشعار

آنکھ میں آنسو ہیں احساس مسرت دل میں ہے

Aankh mein aansu hain ehsaas-e-masarrat dil mein hai

آنکھ میں آنسو ہیں احساس مسرت دل میں ہے

«آنکھ میں آنسو ہیں احساس مسرت دل میں ہے» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 44 سیکنڈ ہے۔

آنکھ میں آنسو ہیں احساس مسرت دل میں ہےایک فردوس نظارہ آپ کی محفل میں ہے

ہر جفا تیری مناسب ہر ستم تیرا درستاب وہی میری تمنا ہے جو تیرے دل میں ہے

جب بجز محبوب ہو جاتی ہے اوجھل کائناتاک مقام ایسا بھی جذب شوق کی منزل میں ہے

فصل گل میں بے تحاشا ہنسنے والو ہوشیاراضطراب دل کا پہلو بھی سکون دل میں ہے

جس کو دوری سے حضوری میں سوا ہو اضطرابوہ پریشان محبت کس قدر مشکل میں ہے

دہر کے ہنگامۂ شیخ و برہمن سے بلنداور بھی ہنگامہ اک گرداب نوح دل میں ہے

اب کوئی شایان‌ جلوہ ہے نہ شایان کلامتو اسی منزل میں بہتر ہے کہ جس منزل میں ہے

ناسزا ہے اس کے جلووں کی نزاکت کے لئےوہ غم حاصل جو تیرے عشق کے حاصل میں ہے

میں تو خود اٹھنے کو ہوں بدلو نہ انداز نظرتم جو کہتے ہچکچاتے ہو وہ میرے دل میں ہے

اپنے مرکز سے ستاروں پر جو کرتا ہوں نظرجس کو جس منزل میں چھوڑا تھا اسی منزل میں ہے

موم کر دیتی ہے جو فولاد و آہن کا جگروہ بھی اک جھنکار آواز شکست دل میں ہے

کون ہے احسانؔ میری زندگی کا رازدارکیا کہوں کس طرح مرنے کی تمنا دل میں ہے

— احسان دانش