6 اشعار

بخش دی حال زبوں نے جلوہ سامانی مجھے

Bakhsh di haal-e-zaboon ne jalwa samaani mujhe

بخش دی حال زبوں نے جلوہ سامانی مجھے

«بخش دی حال زبوں نے جلوہ سامانی مجھے» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

بخش دی حال زبوں نے جلوہ سامانی مجھےکاش مل جائے زمانے کی پریشانی مجھے

اے نگاہ دوست اے سرمایہ دار بے خودیہوش آتا ہے تو ہوتی ہے پریشانی مجھے

کھل چکا ہاں کھل چکا دل پر ترا رنگیں فریبدے نہ دھوکا اے طلسم ہستی فانی مجھے

پھر نہ ثابت ہو کہیں ننگ بیاباں جسم رازسوچ کر کرنا جنوں مائل یہ عریانی مجھے

منتہائے ذوق سجدہ یہ کہ اک فریبکفر تک لے آئی تکمیل مسلمانی مجھے

منزلوں احسانؔ پیچھے رہ گئے دیر و حرملے چلا جانے کہاں سیلاب حیرانی مجھے

— احسان دانش