8 اشعار

حوصلے مایوس ذوق جستجو ناکام ہے

Hausle mayus zauq-e-justajoo nakaam hai

حوصلے مایوس ذوق جستجو ناکام ہے

«حوصلے مایوس ذوق جستجو ناکام ہے» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

حوصلے مایوس ذوق جستجو ناکام ہےیہ دل‌ نا محرم انجام کا انجام ہے

آنکھ کیا ہے حسن کی رنگینیوں کا آئنہدل ہے کیا خون تمنا کا چھلکتا جام ہے

دیجیے بیمار‌ الفت کی جگر داری کی دادنزع کا عالم ہے ہونٹوں پر تمہارا نام ہے

پھر وہ یاد آئے ہوئی مدہوش دل کی کائناتپھر اٹھا درد جگر پھر کچھ مجھے آرام ہے

خاکدان دہر میں تسکین کا جویا نہ ہوآہ جب تک دل دھڑکتا ہے کہاں آرام ہے

وہ تو دل میں درد کی دنیا بسا کر چل دئےمجھ کو ہر تار نفس اک موت کا پیغام ہے

واصل مضراب خاموشی ہے ہر تار نفساس سے کہہ دو اب ترے بیمار کو آرام ہے

کر رہا ہوں دوستوں کے زعم پر ترک وطنشاید اب آغاز دور گردش ایام ہے

— احسان دانش