7 اشعار

ہزاروں غم ہیں اس منزل میں منزل دیکھنے والے

Hazaron gham hain is manzil mein manzil dekhne wale

ہزاروں غم ہیں اس منزل میں منزل دیکھنے والے

«ہزاروں غم ہیں اس منزل میں منزل دیکھنے والے» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 2 سیکنڈ ہے۔

ہزاروں غم ہیں اس منزل میں منزل دیکھنے والےکلیجہ تھام لے اپنا مرا دل دیکھنے والے

یہ دل والوں کو تعلیم سجود پائے جاناں ہےسر ہر موج کو برپائے ساحل دیکھنے والے

ہر اک ذرے میں پوشیدہ ہے اک طغیان مدہوشیسنبھل کر دیکھنا پیمانۂ دل دیکھنے والے

مٹاتا جا رہا ہوں نقش پا صحرا نوردی میںکہاں ڈھونڈیں گے مجھ کو میری منزل دیکھنے والے

تیرے دل میں ہزاروں محفلیں جلووں کی پنہاں ہیںفلک پر انجم تاباں کی محفل دیکھنے والے

فشار ضبط سے لیلیٰ کہیں مجنوں نہ ہو جائےنہ دیکھ اب سوئے محمل سوئے محمل دیکھنے والے

کسی کا عکس ہوں احسانؔ مراعات حقیقت میںمجھے سمجھیں گے کیا تصویر باطل دیکھنے والے

— احسان دانش