8 اشعار

ہم سے الفت جتائی جاتی ہے

Hum se ulfat jatayi jaati hai

ہم سے الفت جتائی جاتی ہے

«ہم سے الفت جتائی جاتی ہے» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

ہم سے الفت جتائی جاتی ہےبے قراری بڑھائی جاتی ہے

دیکھ کر ان کے لب پہ خندۂ نورنیند سی غم کو آئی جاتی ہے

غم الفت کے کارخانے میںزندگی جگمگائی جاتی ہے

ان کی چشم کرم پہ ناز نہ کریوں بھی ہستی مٹائی جاتی ہے

بزم میں دیکھ رنگ آمد دوستروشنی تھرتھرائی جاتی ہے

دیکھ اے دل وہ اٹھ رہی ہے نقاباب نظر آزمائی جاتی ہے

ان کے جاتے ہی کیا ہوا دل کوشمع سی جھلملائی جاتی ہے

تیری ہر ایک بات میں احسانؔاک نہ اک بات پائی جاتی ہے

— احسان دانش