7 اشعار

عشق کو تقلید سے آزاد کر

Ishq ko taqleed se aazad kar

عشق کو تقلید سے آزاد کر

«عشق کو تقلید سے آزاد کر» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

عشق کو تقلید سے آزاد کردل سے گریہ آنکھ سے فریاد کر

باز آ اے بندۂ حسن مجازیوں نہ اپنی زندگی برباد کر

اے خیالوں کے مکیں نظروں سے دورمیری ویراں خلوتیں آباد کر

نزع میں ہچکی نہیں آئی مجھےبھولنے والے خدارا یاد کر

حسن کو دنیا کی آنکھوں سے نہ دیکھاپنی اک طرز نظر ایجاد کر

عشرت دنیا ہے اک خواب بہارکعبۂ دل درد سے آباد کر

اب کہاں احسانؔ دنیا میں وفاتوبہ کر ناداں خدا کو یاد کر

— احسان دانش