7 اشعار

جب رخ حسن سے نقاب اٹھا

Jab rukh e husn se naqab utha

جب رخ حسن سے نقاب اٹھا

«جب رخ حسن سے نقاب اٹھا» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 55 سیکنڈ ہے۔

جب رخ حسن سے نقاب اٹھابن کے ہر ذرہ آفتاب اٹھا

ڈوبی جاتی ہے ضبط کی کشتیدل میں طوفان اضطراب اٹھا

مرنے والے فنا بھی پردہ ہےاٹھ سکے گر تو یہ حجاب اٹھا

شاہد مئے کی خلوتوں میں پہنچپردۂ نشۂ شراب اٹھا

ہم تو آنکھوں کا نور کھو بیٹھےان کے چہرے سے کیا نقاب اٹھا

عالم حسن سادگی توبہعشق کھا کھا کے پیچ و تاب اٹھا

ہوش نقص خودی ہے اے احسانؔلا اٹھا شیشۂ شراب اٹھا

— احسان دانش