8 اشعار

عمر رفتہ کی کہانی کیا ہے

Umar-e-rafta ki kahani kya hai

عمر رفتہ کی کہانی کیا ہے

«عمر رفتہ کی کہانی کیا ہے» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔

عمر رفتہ کی کہانی کیا ہےایک تہمت ہے جوانی کیا ہے

میرے اشکوں کی روانی دیکھیتیرے خنجر کی روانی کیا ہے

تیرے محبوب تبسم کا جوابمیری آشفتہ بیانی کیا ہے

رات روتے ہوئے گزرے گی ضرورورنہ یہ دل پہ گرانی کیا ہے

دشمن زیست پہ جاں دیتا ہوںاور جینے کی نشانی کیا ہے

ہاتھ میں تیغ ہے بل چتون پرآج یہ آپ نے ٹھانی کیا ہے

عہد پیری میں رلاتی ہے لہوہائے کمبخت جوانی کیا ہے

ایک موہوم سا طوفان خودیکچھ نہیں جوش جوانی کیا ہے

— احسان دانش