7 اشعار

یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے

Yun na mil mujh se khafa ho jaise

یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے

«یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسے» احسان دانش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

یوں نہ مل مجھ سے خفا ہو جیسےساتھ چل موج صبا ہو جیسے

لوگ یوں دیکھ کے ہنس دیتے ہیںتو مجھے بھول گیا ہو جیسے

عشق کو شرک کی حد تک نہ بڑھایوں نہ مل ہم سے خدا ہو جیسے

موت بھی آئی تو اس ناز کے ساتھمجھ پہ احسان کیا ہو جیسے

ایسے انجان بنے بیٹھے ہوتم کو کچھ بھی نہ پتہ ہو جیسے

ہچکیاں رات کو آتی ہی رہیںتو نے پھر یاد کیا ہو جیسے

زندگی بیت رہی ہے دانشؔایک بے جرم سزا ہو جیسے

— احسان دانش