5 اشعار

یہ جفائے غم کا چارہ وہ نجات دل کا عالم

Yeh Jafa-e-Gham Ka Chara Woh Nijat-e-Dil Ka Aalam

یہ جفائے غم کا چارہ وہ نجات دل کا عالم

«یہ جفائے غم کا چارہ وہ نجات دل کا عالم» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

یہ جفائے غم کا چارہ وہ نجات دل کا عالمترا حسن دست عیسیٰ تری یاد روئے مریم

دل و جاں فدائے راہے کبھی آ کے دیکھ ہمدمسر کوئے دل فگاراں شب آرزو کا عالم

تری دید سے سوا ہے ترے شوق میں بہاراںوہ چمن جہاں گری ہے ترے گیسوؤں کی شبنم

یہ عجب قیامتیں ہیں ترے رہ گزر میں گزراںنہ ہوا کہ مر مٹیں ہم نہ ہوا کہ جی اٹھیں ہم

لو سنی گئی ہماری یوں پھرے ہیں دن کہ پھر سےوہی گوشۂ قفس ہے وہی فصل گل کا ماتم

— فیض احمد فیض