5 اشعار

یوں سجا چاند کہ جھلکا ترے انداز کا رنگ

Yun Saja Chand Ke Jhalka Tere Andaaz Ka Rang

یوں سجا چاند کہ جھلکا ترے انداز کا رنگ

«یوں سجا چاند کہ جھلکا ترے انداز کا رنگ» فیض احمد فیض کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 40 سیکنڈ ہے۔

یوں سجا چاند کہ جھلکا ترے انداز کا رنگیوں فضا مہکی کہ بدلا مرے ہم راز کا رنگ

سایۂ چشم میں حیراں رخ روشن کا جمالسرخیٔ لب میں پریشاں تری آواز کا رنگ

بے پیے ہوں کہ اگر لطف کرو آخر شبشیشۂ مے میں ڈھلے صبح کے آغاز کا رنگ

چنگ و نے رنگ پہ تھے اپنے لہو کے دم سےدل نے لے بدلی تو مدھم ہوا ہر ساز کا رنگ

اک سخن اور کہ پھر رنگ تکلم تیراحرف سادہ کو عنایت کرے اعجاز کا رنگ

— فیض احمد فیض