6 اشعار

پتھر سے وصال مانگتی ہوں

Patthar Se Visal Maangti Hoon

پتھر سے وصال مانگتی ہوں

«پتھر سے وصال مانگتی ہوں» فہمیدہ ریاض کا کلام ہے، جسے ندیم بخاری نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «یہ کیسی کسک سی باقی ہےپاوں میں وہ کانٹابھی نہیں فہمیدہ ریاض» میں 15 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 37 سیکنڈ ہے۔

پتھر سے وصال مانگتی ہوںمیں آدمیوں سے کٹ گئی ہوں

شاید پاؤں سراغ الفتمٹھی میں خاک بھر رہی ہوں

ہر لمس ہے جب تپش سے عاریکسی آنچ سے یوں پگھل رہی ہوں

وہ خواہش بوسہ بھی نہیں ابحیرت سے ہونٹ کاٹتی ہوں

اک طفلک جستجو ہوں شایدمیں اپنے بدن سے کھیلتی ہوں

اب طبع کسی پہ کیوں ہو راغبانسانوں کو برت چکی ہوں

— فہمیدہ ریاض

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں