11 اشعار

دیدار میں اک طرفہ دیدار نظر آیا

Deedar Mein Ek Tarfa Deedar Nazar Aaya

دیدار میں اک طرفہ دیدار نظر آیا

«دیدار میں اک طرفہ دیدار نظر آیا» فراق گورکھپوری کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 2 منٹ 5 سیکنڈ ہے۔

دیدار میں اک طرفہ دیدار نظر آیاہر بار چھپا کوئی ہر بار نظر آیا

چھالوں کو بیاباں بھی گلزار نظر آیاجب چھیڑ پر آمادہ ہر خار نظر آیا

صبح شب ہجراں کی وہ چاک گریبانیاک عالم نیرنگی ہر تار نظر آیا

ہو صبر کہ بیتابی امید کہ مایوسینیرنگ محبت بھی بیکار نظر آیا

جب چشم سیہ تیری تھی چھائی ہوئی دل پراس ملک کا ہر خطہ تاتار نظر آیا

تو نے بھی تو دیکھی تھی وہ جاتی ہوئی دنیاکیا آخری لمحوں میں بیمار نظر آیا

غش کھا کے گرے موسیٰ اللہ ری مایوسیہلکا سا وہ پردہ بھی دیوار نظر آیا

ذرہ ہو کہ قطرہ ہو خم خانہ ہستی میںمخمور نظر آیا سرشار نظر آیا

کیا کچھ نہ ہوا غم سے کیا کچھ نہ کیا غم نےاور یوں تو ہوا جو کچھ بے کار نظر آیا

اے عشق قسم تجھ کو معمورۂ عالم کیکوئی غم فرقت میں غم خوار نظر آیا

شب کٹ گئی فرقت کی دیکھا نہ فراقؔ آخرطول غم ہجراں بھی بے کار نظر آیا

— فراق گورکھپوری