11 اشعار

زندگی سے نباہ مشکل ہے

Zindagi se nibāh mushkil hai

زندگی سے نباہ مشکل ہے

«زندگی سے نباہ مشکل ہے» حفیظ جالندھری کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ارادےباندھتاہوں سوچتاہوں توڑدیتاہوں (حفیظ جالندھری)» میں 16 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 3 سیکنڈ ہے۔

زندگی سے نباہ مشکل ہےیہ مسلسل گناہ مشکل ہے

ہاں مرے خیر خواہ مشکل ہےتیرے ہاتھوں پناہ مشکل ہے

دوستی ہی میں دشمنی بھی ہویہ نئی رسم و راہ مشکل ہے

ارتکابِ گناہ سہل نہیںانتخابِ گناہ مشکل ہے

اے مری جان! اے مرے ایمان!اب ہمارا نباہ مشکل ہے

ہم سے اس مسئلے پہ بات نہ کرفقر اے بادشاہ مشکل ہے

چاہتا کیا ہے دل؟ یہ آگاہیگاہ آسان، گاہ مشکل ہے

طور تو دور ہے خود اپنے حضورفرصتِ یک نگاہ مشکل ہے

ابنِ آدم کو ابنِ آدم سےقبر میں بھی پناہ مشکل ہے

مرتے رہنا مگر جیے جاناکس قدر بے پناہ مشکل ہے

ان سے یاری حفیظؔ صاحب جییوں بحالِ تباہ مشکل ہے

— حفیظ جالندھری

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں