5 اشعار

عاشق ہوں میں نفرت ہے مرے رنگ کو رو سے

Aashiq hoon main nafrat hai mere rang ko ru se

عاشق ہوں میں نفرت ہے مرے رنگ کو رو سے

«عاشق ہوں میں نفرت ہے مرے رنگ کو رو سے» حیدر علی آتش کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

عاشق ہوں میں نفرت ہے مرے رنگ کو رو سےپیوند نہیں چاک گریباں کو رفو سے

دامن مرے قاتل کا نہ رنگیں ہو لہو سےہرچند کہ نزدیک ہو رگ ہائے گلو سے

گلزار جہاں پر نہ پڑی آنکھ ہماریکوتاہ تھی عمر اپنی حباب لب جو سے

کرتا ہے وہ سفاک خط شوق کے پرزےمہندی ملی جاتی ہے کبوتر کے لہو سے

عاشق ہوں مگر کرتے ہیں معشوق خوشامدنازک ہے طبیعت مری بیمار کی خو سے

— حیدر علی آتش