11 اشعار

غیرت مہر رشک ماہ ہو تم

Ghairat-e-mehr, rashk-e-maah ho tum

غیرت مہر رشک ماہ ہو تم

«غیرت مہر رشک ماہ ہو تم» حیدر علی آتش کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «صراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ حیدر علی آتش» میں 22 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 12 سیکنڈ ہے۔

غیرت مہر رشک ماہ ہو تمخوب صورت ہو بادشاہ ہو تم

جس نے دیکھا تمہیں وہ مر ہی گیاحسن سے تیغ بے پناہ ہو تم

کیوں کر آنکھیں نہ ہم کو دکھلاؤکیسے خوش چشم خوش نگاہ ہو تم

حسن میں آپ کے ہے شان خداعشق بازوں کے سجدہ گاہ ہو تم

ہر لباس آپ کو ہے زیبندہجامہ زیبوں کے بادشاہ ہو تم

فوق ہے سارے خوش جمالوں پروہ ستارے جو ہیں تو ماہ ہو تم

ہم سے پردہ وہی حجاب کا ہےکوچہ گردوں سے رو براہ ہو تم

کیوں محبت بڑھائی تھی تم سےہم گنہ گار بے گناہ ہو تم

جو کہ حق وفا بجا لائےشاہد اللہ ہے گواہ ہو تم

ہے تمہارا خیال پیش نظرجس طرف جائیں سد راہ ہو تم

دونوں بندے اسی کے ہیں آتشؔخواہ ہم اس میں ہوویں خواہ ہو تم

— حیدر علی آتش

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں