7 اشعار

وہ چپ ہو گئے مجھ سے کیا کہتے کہتے

Woh chup ho gaye mujh se kya kehte kehte

وہ چپ ہو گئے مجھ سے کیا کہتے کہتے

«وہ چپ ہو گئے مجھ سے کیا کہتے کہتے» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

وہ چپ ہو گئے مجھ سے کیا کہتے کہتےکہ دل رہ گیا مدعا کہتے کہتے

مرا عشق بھی خود غرض ہو چلا ہےترے حسن کو بے وفا کہتے کہتے

شب غم کس آرام سے سو گئے ہیںفسانہ تری یاد کا کہتے کہتے

یہ کیا پڑ گئی خوئے دشنام تم کومجھے ناسزا برملا کہتے کہتے

خبر ان کو اب تک نہیں مر مٹے ہمدل زار کا ماجرا کہتے کہتے

عجب کیا جو ہے بدگماں سب سے واعظبرا سنتے سنتے برا کہتے کہتے

وہ آئے مگر آئے کس وقت حسرتؔکہ ہم چل بسے مرحبا کہتے کہتے

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں