7 اشعار

درد دل کی انہیں خبر نہ ہوئی

Dard-e-dil ki unhein khabar na hui

درد دل کی انہیں خبر نہ ہوئی

«درد دل کی انہیں خبر نہ ہوئی» حسرت موہانی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے ( حسرت موہانی)» میں 7 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

درد دل کی انہیں خبر نہ ہوئیکوئی تدبیر کارگر نہ ہوئی

کوششیں ہم نے کیں ہزار مگرعشق میں ایک معتبر نہ ہوئی

کر چکے ہم کو بے گناہ شہیدآپ کی آنکھ پھر بھی تر نہ ہوئی

نارسا آہ عاشقاں وہ کہاںدور ان سے جو بے اثر نہ ہوئی

آئی بجھنے کو اپنی شمع حیاتشب غم کی مگر سحر نہ ہوئی

شب تھے ہم گرم نالہ ہائے فراقصبح اک آہ سرد سر نہ ہوئی

تم سے کیونکر وہ چھپ سکے حسرتؔنگہ شوق پردہ در نہ ہوئی

— حسرت موہانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں