6 اشعار

اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں

Apne Aqa Ke Madine Ki Taraf Dekhte Hain

اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں

«اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیں» افتخارعارف کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)» میں 30 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

اپنے آقا کے مدینے کی طرف دیکھتے ہیںدل الجھتا ہے تو سینے کی طرف دیکھتے ہیں

اب یہ دنیا جسے چاہے اسے دیکھے سر سیلہم تو بس ایک سفینے کی طرف دیکھتے ہیں

عہد آسودگیٔ جاں ہو کہ دور ادباراسی رحمت کے خزینے کی طرف دیکھتے ہیں

وہ جو پل بھر میں سر عرش بریں کھلتا ہےبس اسی نور کے زینے کی طرف دیکھتے ہیں

بہر تصدیق سند نامۂ نسبت عشاقمہر خاتم کے نگینے کی طرف دیکھتے ہیں

دیکھنے والوں نے دیکھے ہیں وہ آشفتہ مزاججو حرم سے بھی مدینے کی طرف دیکھتے ہیں

— افتخارعارف

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں