5 اشعار

حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھے

Haami Bhi Na The Munkir Ghalib Bhi Nahin The

حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھے

«حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھے» افتخارعارف کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)» میں 30 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔

حامی بھی نہ تھے منکر غالبؔ بھی نہیں تھےہم اہل تذبذب کسی جانب بھی نہیں تھے

اس بار بھی دنیا نے ہدف ہم کو بنایااس بار تو ہم شہہ کے مصاحب بھی نہیں تھے

بیچ آئے سر قریۂ زر جوہر پندارجو دام ملے ایسے مناسب بھی نہیں تھے

مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نےوہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے

لو دیتی ہوئی رات سخن کرتا ہوا دنسب اس کے لیے جس سے مخاطب بھی نہیں تھے

— افتخارعارف

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں