9 اشعار

کوچ

Koch

کوچ

«کوچ» افتخارعارف کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)» میں 30 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

جس روز ہمارا کوچ ہوگاپھولوں کی دکانیں بند ہوں گی

شیریں سخنوں کے حرف دشنامبے مہر زبانیں بند ہوں گی

پلکوں پہ نمی کا ذکر ہی کیایادوں کا سراغ تک نہ ہوگا

ہمواریٔ ہر نفس سلامتدل پر کوئی داغ تک نہ ہوگا

پامالیٔ خواب کی کہانیکہنے کو چراغ تک نہ ہوگا

معبود اس آخری سفر میںتنہائی کو سرخ رو ہی رکھنا

جز تیرے نہیں کوئی نگہ داراس دن بھی خیال تو ہی رکھنا

جس آنکھ نے عمر بھر رلایااس آنکھ کو بے وضو ہی رکھنا

جس روز ہمارا کوچ ہوگاپھولوں کی دکانیں بند ہوں گی

— افتخارعارف

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں