5 اشعار

کچھ دیر پہلے نیند سے

Kuchh Der Pehle Neend Se

کچھ دیر پہلے نیند سے

«کچھ دیر پہلے نیند سے» افتخارعارف کا کلام ہے، جسے آزاد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)» میں 30 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

میں جن کو چھوڑ آیا تھا شناسائی کی بستی کے وہ سارے راستے آواز دیتے ہیںنہیں معلوم اب کس واسطے آواز دیتے ہیں

لہو میں خاک اڑتی ہےبدن خواہش بہ خواہش ڈھ رہا ہے

اور نفس کی آمد و شد دل کی نا ہمواریوں پر بین کرتی ہےوہ سارے خواب ایک اک کر کے رخصت ہو چکے ہیں جن سے آنکھیں جاگتی تھیں

اور امیدوں کے روزن شہر آیندہ میں کھلتے تھےبہت آہستہ آہستہ

اندھیرا دل میں، آنکھوں میں، لہو میں، بہتے بہتے جم گیا ہےوقت جیسے تھم گیا ہے

— افتخارعارف

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں