7 اشعار

مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دے

Mere Khuda Mujhe Itna To Mo'atabar Kar De

مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دے

«مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دے» افتخارعارف کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)» میں 30 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دےمیں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے

یہ روشنی کے تعاقب میں بھاگتا ہوا دنجو تھک گیا ہے تو اب اس کو مختصر کر دے

میں زندگی کی دعا مانگنے لگا ہوں بہتجو ہو سکے تو دعاؤں کو بے اثر کر دے

ستارۂ سحری ڈوبنے کو آیا ہےذرا کوئی مرے سورج کو با خبر کر دے

قبیلہ وار کمانیں کڑکنے والی ہیںمرے لہو کی گواہی مجھے نڈر کر دے

میں اپنے خواب سے کٹ کر جیوں تو میرا خدااجاڑ دے مری مٹی کو در بدر کر دے

مری زمین مرا آخری حوالہ ہےسو میں رہوں نہ رہوں اس کو بارور کر دے

— افتخارعارف

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں