5 اشعار

چمن میں مجھ سے دیوانے کے لے جانے سے کیا حاصل

Chaman mein mujh se deewane ke le jaane se kya hasil

چمن میں مجھ سے دیوانے کے لے جانے سے کیا حاصل

«چمن میں مجھ سے دیوانے کے لے جانے سے کیا حاصل» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

چمن میں مجھ سے دیوانے کے لے جانے سے کیا حاصلدکھا کر گل جنوں کو شور میں لانے سے کیا حاصل

جنہیں بالوں کی پھانسی دی وہ ہرگز جی نہیں سکتےجو زلفوں میں پھنسایا اس کے غم کھانے سے کیا حاصل

ہمارے درد کی دارو اگر کچھ ہے تو دارو ہےیہ سب کچھ سن کے ساقی بات پی جانے سے کیا حاصل

نگہ تیرے ہی جیسے عکس آئینے کا چینی میںیہ سب باتیں سمجھ کر جان شرمانے سے کیا حاصل

نہ وہ دل ہے نہ وہ شور جنوں ہے سیر گل مت کررفیقوں بن یقیںؔ گلزار میں جانے سے کیا حاصل

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں