5 اشعار

محبت میں مروت کی حکایت کے سخن خالی

Mohabbat mein murawwat ki hikayat ke sukhan khaali

محبت میں مروت کی حکایت کے سخن خالی

«محبت میں مروت کی حکایت کے سخن خالی» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 45 سیکنڈ ہے۔

محبت میں مروت کی حکایت کے سخن خالیکہ جوں فانوس دل کی شمع بن ہے پیرہن خالی

رہے کب ہوں گے اب تک بستیوں میں نقش شیریں کےدل اپنا کس سے کرتا ہوگا یاروں کوہ کن خالی

گئی یہ کہہ کر آنے سے خزاں کے پیشتر بلبلپھر ان آنکھوں سے کیونکر دیکھا جائے گا چمن خالی

موا آگے ہی جل کر شمع سے کیا خوب سمجھا تھانہ سکتا دیکھ پروانہ سجن سے انجمن خالی

خسارت ہے یقیںؔ سرکار کی اتنا سخن مت کرنہ کر ان موتیوں سے جوں صدف اپنا دہن خالی

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں