5 اشعار

پڑ گئی دل میں ترے تشریف فرمانے میں دھوم

Pad gayi dil mein tere tashreef farmane mein dhoom

پڑ گئی دل میں ترے تشریف فرمانے میں دھوم

«پڑ گئی دل میں ترے تشریف فرمانے میں دھوم» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 19 سیکنڈ ہے۔

پڑ گئی دل میں ترے تشریف فرمانے میں دھومباغ میں مچتی ہے جیسے فصل گل آنے میں دھوم

تیری آنکھوں نے نشے میں اس طرح مارا ہے جوشڈالتے ہیں جس طرح بد مست مے خانہ میں دھوم

چاند کے پرتو سے جوں پانی میں ہو جلوے کا حشرتیرے منہ کے عکس نے ڈالی ہے پیمانے میں دھوم

ابر جیسے مست کو شورش میں لاوے دل کے بیچمچ گئی اک بار ان بالوں کے کھل جانے میں دھوم

بوئے مے آتی ہے منہ سے جوں کلی سے بوئے گلکیوں یقیںؔ سے جان کرتے ہو مکر جانے میں دھوم

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں