5 اشعار

اس گل سے کچھ حجاب ہمیں درمیاں نہ تھا

Us gul se kuch hijab hamein darmiyan na tha

اس گل سے کچھ حجاب ہمیں درمیاں نہ تھا

«اس گل سے کچھ حجاب ہمیں درمیاں نہ تھا» انعام اللہ خاں یقین کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دے لے ساقی ہم کو مے یہ ابر باراں پھر کہاںانعام اللہ یقین» میں 4 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 54 سیکنڈ ہے۔

اس گل سے کچھ حجاب ہمیں درمیاں نہ تھاجس دن کہ یہ بہار نہ تھی گلستاں نہ تھا

دام و قفس سے چھوٹ کے پہنچے جو باغ تکدیکھا تو اس زمیں میں چمن کا نشاں نہ تھا

یہ قمریاں جو سرو کی عاشق ہوئیں مگردنیا میں اور کوئی سجیلا جواں نہ تھا

کیوں کر ملی ہو گل سے جو آتی ہو خوش دماغاے بلبلوں چمن میں مگر باغباں نہ تھا

لاچار لے دل اپنا گیا گور میں یقیںؔاس جنس کا جہاں میں کوئی قدرداں نہ تھا

— انعام اللہ خاں یقین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں