4 اشعار

دیواروں پر سائے سے لہراتے تھے

Deewaron par saaye se lehraate the

دیواروں پر سائے سے لہراتے تھے

«دیواروں پر سائے سے لہراتے تھے» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 28 سیکنڈ ہے۔

دیواروں پر سائے سے لہراتے تھےلوگ اس کی تصویریں دیکھنے آتے تھے

اس بستی میں مجھ کو بھی لے جانا تھاجس بستی میں چاند بدن گہناتے تھے

اس کیاری میں میری تیری آنکھیں تھیںجس کیاری میں تارے بوئے جاتے تھے

پھول کٹورا پانی آنکھیں اور دیےلوگ کہیں ویرانے میں رکھ آتے تھے

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں