5 اشعار

دل کی شیرینی باتوں میں ہوتی تھی

Dil ki sheerini baaton mein hoti thi

دل کی شیرینی باتوں میں ہوتی تھی

«دل کی شیرینی باتوں میں ہوتی تھی» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے فائیٹر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

دل کی شیرینی باتوں میں ہوتی تھیپھر تاثیر مناجاتوں میں ہوتی تھی

کیا دن تھے جب کنجی خوشی خزانے کیاپنے دھول بھرے ہاتھوں میں ہوتی تھی

بچپن میں میٹھی روٹی جیسی خوشبوماں کی بھید بھری باتوں میں ہوتی تھی

کچے رنگوں کا آنچل اور بھیگے خوابکتنی مشکل برساتوں میں ہوتی تھی

یاں تو اپنی ذات کے غم میں رہتے ہیںدکھ سے جنگ مضافاتوں میں ہوتی تھی

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں