12 اشعار

میرے پرکھوں کی پہلی دعا

Mere parkhon ki pehli dua

میرے پرکھوں کی پہلی دعا

«میرے پرکھوں کی پہلی دعا» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے کریسنٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 59 سیکنڈ ہے۔

رات کی کوکھ سےصبح کی ایک ننھی کرن نے جنم یوں لیا

شب نے ننھی شفق کی گلابی حسیں مٹھیاں کھول کرکچھ لکیریں پڑھیں

اور صبا سے نہ معلوم چپکے سے کیا کہہ دیایوں کہ شبنم کی آنکھوں سے آنسو بہے

اک ستارہ ہنساچاندنی مسکراتی ہوئی چل پڑی

اور نقاہت سے پہلو بدلتے ہوئےچونک کر میری ماں نے بڑے شوق سے

کچھ اشارہ کیاآہٹوں اور سرگوشیوں میں کسی نے کہا

آہ لڑکی ہے یہاتنی افسردہ آواز میرے خدا

میری پہلی سماعت پہ لکھی گئیمیری پہلی ہی سانسوں میں گھولا گیا

ان شکستہ سے لہجوں کا زہریلا پنآہ لڑکی ہے

لڑکی ہےلڑکی ہے یہ

اس کی قسمت کی مانگو دعااب بھی میری سماعت پہ لکھی ہے وہ

میرے پرکھوں کی پہلی دعا

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں