6 اشعار

لڑکیاں ماؤں جیسے مقدر کیوں رکھتی ہیں

Ladkiyan maaon jaise muqaddar kyun rakhti hain

لڑکیاں ماؤں جیسے مقدر کیوں رکھتی ہیں

«لڑکیاں ماؤں جیسے مقدر کیوں رکھتی ہیں» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 53 سیکنڈ ہے۔

لڑکیاں ماؤں جیسے مقدر کیوں رکھتی ہیںتن صحرا اور آنکھ سمندر کیوں رکھتی ہیں

عورتیں اپنے دکھ کی وراثت کس کو دیں گیصندوقوں میں بند یہ زیور کیوں رکھتی ہیں

وہ جو آپ ہی پوجی جانے کے لائق تھیںچمپا سی پوروں میں پتھر کیوں رکھتی ہیں

وہ جو رہی ہیں خالی پیٹ اور ننگے پاؤںبچا بچا کر سر کی چادر کیوں رکھتی ہیں

بند حویلی میں جو سانحے ہو جاتے ہیںان کی خبر دیواریں اکثر کیوں رکھتی ہیں

صبح وصال کی کرنیں ہم سے پوچھ رہی ہیںراتیں اپنے ہاتھ میں خنجر کیوں رکھتی ہیں

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں