7 اشعار

شہر پر رات کا شباب اترے

Shehar par raat ka shabab utre

شہر پر رات کا شباب اترے

«شہر پر رات کا شباب اترے» عشرت آفریں کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرا نام لکھتی ہیں انگلیاں خلاؤں میں عشرت آفریں» میں 30 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 50 سیکنڈ ہے۔

شہر پر رات کا شباب اترےمجھ پہ تنہائی کا عذاب اترے

آنکھیں برسیں تو ٹوٹ کر برسیںدھوپ اترے تو بے حساب اترے

ہم نئی فکر کے پیمبر ہیںہم پہ بھی اک نئی کتاب اترے

پسلیوں کے نحیف نیزوں پربھوک کے زرد آفتاب اترے

خوب تھا اہتمام دار و رسنہم وہاں سے بھی کامیاب اترے

شہر بہرا ہے لوگ پتھر ہیںاب کے کس طور انقلاب اترے

آفریںؔ شعر وہ تو جھوٹے تھےاب صداقت کا کوئی باب اترے

— عشرت آفریں

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں