10 اشعار

اے وطن کے سجیلے جوانو

Ae watan ke sajeelay jawano

اے وطن کے سجیلے جوانو

«اے وطن کے سجیلے جوانو» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے آمنہ نعیم نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 8 منٹ 25 سیکنڈ ہے۔ یہ کلام سحرِ بیاں کی محفلوں میں 2 مرتبہ پیش کیا جا چکا ہے۔

اے وطن کے سجیلے جوانومیرے نغمے تمہارے لیے ہیں

سرفروشی ہے ایماں تمہاراجرأتوں کے پرستار تم ہو

جو حفاظت کرے سرحدوں کیوہ فلک بوس دیوار تم ہو

اے شجاعت کے زندہ نشانومیرے نغمے تمہارے لیے ہیں

بیویوں ماؤں بہنوں کی نظریںتم کو دیکھیں تو یوں جگمگائیں

جیسے خاموشیوں کی زباں سےدے رہی ہوں وہ تم کو دعائیں

قوم کے اے جری پاسبانومیرے نغمے تمہارے لیے ہیں

تم پہ جو کچھ لکھا شاعروں نےان میں شامل ہے آواز میری

اڑ کے پہنچو گے تم جس افق پرساتھ جائے گی آواز میری

چاند تاروں کے اے راز دانومیرے نغمے تمہارے لیے ہیں

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں