7 اشعار

خدا کہوں گا تمھیں، ناخدا کہوں گا تمھیں

Khuda kahunga tumhein, nakhuda kahunga tumhein

خدا کہوں گا تمھیں، ناخدا کہوں گا تمھیں

«خدا کہوں گا تمھیں، ناخدا کہوں گا تمھیں» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 12 سیکنڈ ہے۔

خدا کہوں گا تمھیں، ناخدا کہوں گا تمھیںپکارنا ہی پڑے گا تو کیا کہوں گا تمھیں

میری پسند میرے نام پر نہ حرف آئےبہت حسیں بہت با وفا کہوں گا تمھیں

ہزار دوست ہیں، وجہِ ملال پوچھیں گےسبب تو صرف تمھی ہو، میں کیا کہوں گا تمھیں

ابھی سے ذہن میں رکھنا نزاکتیں میریکہ ہر نگاہِ کرم پر خفا کہوں گا تمھیں

ابھی سے اپنی بھی مجبوریوں کو سوچ رکھوکہ تم ملو نہ ملو مدعا کہوں گا تمھیں

الجھ رہا ہے تو الجھے گروہِ تشبیہاتبس اور کچھ نہ کہوں گا ادا کہوں گا تمھیں

قسم شرافتِ فن کی کہ اب غزل میں کبھیتمھارا نام نہ لوں گا صبا کہوں گا تمھیں

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں