5 اشعار

عمر بھر کا یاد ہے بس ایک افسانہ مجھے

Umar bhar ka yaad hai bas ek afsana mujhe

عمر بھر کا یاد ہے بس ایک افسانہ مجھے

«عمر بھر کا یاد ہے بس ایک افسانہ مجھے» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

عمر بھر کا یاد ہے بس ایک افسانہ مجھےمیں نے پہچانا جسے اس نے نہ پہچانا مجھے

انجمن کی انجمن مجھ سے مخاطب ہو گئیآپ نے دیکھا تھا شاید بے نیازانہ مجھے

پہلے دیوانہ کہا کرتے تھے لیکن آج کللوگ کہتے ہیں سراپا تیرا افسانہ مجھے

گاہے گاہے ذکر کر لینے سے کیا یاد آئے گایاد ہی رکھنا مجھے یا بھول ہی جانا مجھے

خواب ہی دیکھا ہے لیکن ہائے کس لذت کا خوابوہ مرے گھر تیرا آنا اور بہلانا مجھے

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں