10 اشعار

بے سبب تجھ سے ہر اک بات پہ نالاں ہونا

Be-sabab tujh se har ek baat pe naalaan hona

بے سبب تجھ سے ہر اک بات پہ نالاں ہونا

«بے سبب تجھ سے ہر اک بات پہ نالاں ہونا» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 17 سیکنڈ ہے۔

بے سبب تجھ سے ہر اک بات پہ نالاں ہونااپنا پیشہ ہی جو ٹھہرا ہے پریشاں ہونا

اتنی رسوائیاں سہہ لی ہیں تو اک یہ بھی سہیہم کو منظور ہے منت کش درباں ہونا

تجھ میں کیا بات ہے جو مجھ میں نہیں ہے ظالمہاں مگر تیرے لیے میرا پریشاں ہونا

ہائے اس بزم کے آداب جہاں لازم ہوکبھی حیراں نظر آنا کبھی حیراں ہونا

عمر بھر کے لیے کافی ہے وہی ایک جھلکتم کو لازم نہیں ہر شے سے نمایاں ہونا

خامشی میری کہیں اور پشیماں نہ کرےتم اگر ہو بھی تو خلوت میں پشیماں ہونا

لوگ دیکھیں تو نہ جانے اسے کیا سمجھیں گےآئنہ دیکھنا تیرا مرا حیراں ہونا

جیسے ساحل سے چھڑا لیتی ہیں موجیں دامنکتنا سادہ ہے ترا مجھ سے گریزاں ہونا

ہیں تیرے رخ پہ وہ تقدیس کے پرتو کہ تجھےزیب دیتا ہی نہیں دشمن ایماں ہونا

کیا خبر ان کو کہ ہے کتنا عجیب اے عالیؔاک گراں شے کا کسی کے لیے ارزاں ہونا

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں