9 اشعار

کوئی تو شکل محبت میں سازگار آئے

Koi to shakal mohabbat mein saazgaar aaye

کوئی تو شکل محبت میں سازگار آئے

«کوئی تو شکل محبت میں سازگار آئے» جمیل الدین عالی کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «تیرے خیال کے دیوارودر بناتے ہیں جمیل الدین عالی» میں 8 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔

کوئی تو شکل محبت میں سازگار آئےہنسی نہیں ہے تو رونے سے ہی قرار آئے

ہے ایک نعمت عظمیٰ غم محبت بھیمگر یہ شرط کہ انساں کو سازگار آئے

جنون دشت پسندی بتائے دیتا ہےگزارنی تھی جو گھر میں وہ ہم گزار آئے

گزارنی ہے مجھے عمر تیرے قدموں میںمجھے نہ کیوں ترے وعدوں پہ اعتبار آئے

تمہاری بزم سے آ کر وہی خیال رہاہم ایک بار گئے تم ہزار بار آئے

نگاہ دوست کوئی اور بات ہے ورنہتو بے قرار کرے اور مجھے قرار آئے

ہے مطمئن بھی تو کس کس امید و بیم کے ساتھوہ نا مراد جسے لطف انتظار آئے

بتا گئی ہے جو مجھ کو وہ بے قرار نگاہنہ کہہ سکوں گا اگر آج بھی قرار آئے

یہ امتیاز ہے غالبؔ کے بعد عالیؔ کاکہ جس پہ آپ مرے ہیں اسے بھی مار آئے

— جمیل الدین عالی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں