5 اشعار

دل کا ہر درد کھو گیا جیسے

Dil ka har dard kho gaya jaise

دل کا ہر درد کھو گیا جیسے

«دل کا ہر درد کھو گیا جیسے» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی جاوید اختر» میں 13 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 32 سیکنڈ ہے۔

دل کا ہر درد کھو گیا جیسےمیں تو پتھر کا ہو گیا جیسے

داغ باقی نہیں کہ نقش کہوںکوئی دیوار دھو گیا جیسے

جاگتا ذہن غم کی دھوپ میں تھاچھاؤں پاتے ہی سو گیا جیسے

دیکھنے والا تھا کل اس کا تپاکپھر سے وہ غیر ہو گیا جیسے

کچھ بچھڑنے کے بھی طریقے ہیںخیر جانے دو جو گیا جیسے

— جاوید اختر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں