5 اشعار

دل میں مہک رہے ہیں کسی آرزو کے پھول

Dil mein mehak rahe hain kisi aarzoo ke phool

دل میں مہک رہے ہیں کسی آرزو کے پھول

«دل میں مہک رہے ہیں کسی آرزو کے پھول» جاوید اختر کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مگر جو کھو گئی وہ چیز کیا تھی جاوید اختر» میں 13 فروری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 34 سیکنڈ ہے۔

دل میں مہک رہے ہیں کسی آرزو کے پھولپلکوں پہ کھلنے والے ہیں شاید لہو کے پھول

اب تک ہے کوئی بات مجھے یاد حرف حرفاب تک میں چن رہا ہوں کسی گفتگو کے پھول

کلیاں چٹک رہی تھیں کہ آواز تھی کوئیاب تک سماعتوں میں ہیں اک خوش گلو کے پھول

میرے لہو کا رنگ ہے ہر نوک خار پرصحرا میں ہر طرف ہیں مری جستجو کے پھول

دیوانے کل جو لوگ تھے پھولوں کے عشق میںاب ان کے دامنوں میں بھرے ہیں رفو کے پھول

— جاوید اختر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں