8 اشعار

ہاتھ آ کر لگا گیا کوئی

Haath aa kar laga gaya koi

ہاتھ آ کر لگا گیا کوئی

«ہاتھ آ کر لگا گیا کوئی» کیفی اعظمی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ تیرا ذکربھی آئے گا اس فسانے میں کیفی اعظمی» میں 14 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 51 سیکنڈ ہے۔

ہاتھ آ کر لگا گیا کوئیمیرا چھپر اٹھا گیا کوئی

لگ گیا اک مشین میں میں بھیشہر میں لے کے آ گیا کوئی

میں کھڑا تھا کہ پیٹھ پر میریاشتہار اک لگا گیا کوئی

یہ صدی دھوپ کو ترستی ہےجیسے سورج کو کھا گیا کوئی

ایسی مہنگائی ہے کہ چہرہ بھیبیچ کے اپنا کھا گیا کوئی

اب وہ ارمان ہیں نہ وہ سپنےسب کبوتر اڑا گیا کوئی

وہ گئے جب سے ایسا لگتا ہےچھوٹا موٹا خدا گیا کوئی

میرا بچپن بھی ساتھ لے آیاگاؤں سے جب بھی آ گیا کوئی

— کیفی اعظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں