6 اشعار

کی ہے کوئی حسین خطا ہر خطا کے ساتھ

Ki hai koi haseen khata har khata ke saath

کی ہے کوئی حسین خطا ہر خطا کے ساتھ

«کی ہے کوئی حسین خطا ہر خطا کے ساتھ» کیفی اعظمی کا کلام ہے، جسے نور مائیر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ تیرا ذکربھی آئے گا اس فسانے میں کیفی اعظمی» میں 14 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 43 سیکنڈ ہے۔

کی ہے کوئی حسین خطا ہر خطا کے ساتھتھوڑا سا پیار بھی مجھے دے دو سزا کے ساتھ

گر ڈوبنا ہی اپنا مقدر ہے تو سنوڈوبیں گے ہم ضرور مگر ناخدا کے ساتھ

منزل سے وہ بھی دور تھا اور ہم بھی دور تھےہم نے بھی دھول اڑائی بہت رہ نما کے ساتھ

رقص صبا کے جشن میں ہم تم بھی ناچتےاے کاش تم بھی آ گئے ہوتے صبا کے ساتھ

اکیسویں صدی کی طرف ہم چلے تو ہیںفتنے بھی جاگ اٹھے ہیں آواز پا کے ساتھ

ایسا لگا غریبی کی ریکھا سے ہوں بلندپوچھا کسی نے حال کچھ ایسی ادا کے ساتھ

— کیفی اعظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں