6 اشعار

پشیمانی

Pashemaani

پشیمانی

«پشیمانی» کیفی اعظمی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کہ تیرا ذکربھی آئے گا اس فسانے میں کیفی اعظمی» میں 14 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

میں یہ سوچ کر اس کے در سے اٹھا تھاکہ وہ روک لے گی منا لے گی مجھ کو

ہواؤں میں لہراتا آتا تھا دامنکہ دامن پکڑ کر بٹھا لے گی مجھ کو

قدم ایسے انداز سے اٹھ رہے تھےکہ آواز دے کر بلا لے گی مجھ کو

مگر اس نے روکا نہ مجھ کو منایانہ دامن ہی پکڑا نہ مجھ کو بٹھایا

نہ آواز ہی دی نہ مجھ کو بلایامیں آہستہ آہستہ بڑھتا ہی آیا

یہاں تک کہ اس سے جدا ہو گیا میں

— کیفی اعظمی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں