5 اشعار

جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا

Jag mein aa kar idhar udhar dekha

جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا

«جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا» خواجہ میر درد کا کلام ہے، جسے ایم سعید نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «باغ جہاں کے گل ہیں یا خار ہیں تو ہم ہیں (خواجہ میردرد)» میں 11 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 26 سیکنڈ ہے۔

جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھاتو ہی آیا نظر جدھر دیکھا

جان سے ہو گئے بدن خالیجس طرف تو نے آنکھ بھر دیکھا

نالہ فریاد آہ اور زاریآپ سے ہو سکا سو کر دیکھا

ان لبوں نے نہ کی مسیحائیہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا

زور عاشق مزاج ہے کوئیدردؔ کو قصہ مختصر دیکھا

— خواجہ میر درد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں