5 اشعار

مجھ کو تجھ سے جو کچھ محبت ہے

Mujh ko tujh se jo kuch mohabbat hai

مجھ کو تجھ سے جو کچھ محبت ہے

«مجھ کو تجھ سے جو کچھ محبت ہے» خواجہ میر درد کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «باغ جہاں کے گل ہیں یا خار ہیں تو ہم ہیں (خواجہ میردرد)» میں 11 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 31 سیکنڈ ہے۔

مجھ کو تجھ سے جو کچھ محبت ہےیہ محبت نہیں ہے آفت ہے

لوگ کہتے ہیں عاشقی جس کومیں جو دیکھا بڑی مصیبت ہے

بند احکام عقل میں رہنایہ بھی اک نوع کی حماقت ہے

ایک ایمان ہے بساط اپنینہ عبادت نہ کچھ ریاضت ہے

آ پھنسوں میں بتوں کے دام میں یوںدردؔ یہ بھی خدا کی قدرت ہے

— خواجہ میر درد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں