6 اشعار

کبھی نظر توآ تسکین اضطراب تو دے

Kabhi nazar to aa taskeen-e-iztirab to de

کبھی نظر توآ تسکین اضطراب تو دے

«کبھی نظر توآ تسکین اضطراب تو دے» کشور ناہید کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہمیں نےپیار مانگاتھا،ہمیں نے داغ پائے ہیں (کشور ناہید )» میں 17 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 46 سیکنڈ ہے۔

کبھی نظر توآ تسکین اضطراب تو دےمیری کھلی ہوئی آنکھوں کو کوئی خواب تو دے

جواز ڈھونڈ نہ برسوں کی رنجشوں کا مگرقریب آ کے تماشائے اجتناب تو دے

کبھی تو سنگِ سدا توڑ دے سکوتِ وفاکبھی وہ خواب میں آکر دمِ سراب تو دے

میں زخمِ تشنہ لبی سے لپٹ کے رو لوں گینہ دے سکونِ وفا قہرِ اضطراب تو دے

نہ چین ہم سے ہی یک گو نہ لّزتِ تدبیرنسیم مسندِ گل عرصہِ حباب تو دے

بچھڑ کے ملنے میں لذت سہی مگر ناہیدکبھی تو وصلِ مسلسل کا ہی عذاب تو دے

— کشور ناہید

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں