7 اشعار

میں کون ہوں

Main kaun hoon

میں کون ہوں

«میں کون ہوں» کشور ناہید کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہمیں نےپیار مانگاتھا،ہمیں نے داغ پائے ہیں (کشور ناہید )» میں 17 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 39 سیکنڈ ہے۔

موزے بیچتی جوتے بیچتی عورت میرا نام نہیںمیں تو وہی ہوں جس کو تم دیوار میں چُن کے

مثلِ صبا بے خوف ہوئےیہ نہیں جانا

پتھر سے آواز کبھی بھی دب نہیں سکتیمیں تو وہی ہوں رسم و رواج کے بوجھ تلے

جسے تم نے چھپایایہ نہیں جانا

روشنی گھور اندھیروں سے کبھی ڈر نہیں سکتیمیں تو وہی ہوں گود سے جس کی پھول چنے

انگارے اور کانٹے ڈالےیہ نہیں جانا

زنجیروں سے پھول کی خوشبو چھپ نہیں سکتی

— کشور ناہید

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں