7 اشعار

عمر میں اس سے بڑی تھی لیکن پہلے ٹوٹ کے بکھری میں

Umar mein us se badi thi lekin pehle toot ke bikhri main

عمر میں اس سے بڑی تھی لیکن پہلے ٹوٹ کے بکھری میں

«عمر میں اس سے بڑی تھی لیکن پہلے ٹوٹ کے بکھری میں» کشور ناہید کا کلام ہے، جسے امل خان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «ہمیں نےپیار مانگاتھا،ہمیں نے داغ پائے ہیں (کشور ناہید )» میں 17 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 14 سیکنڈ ہے۔

عمر میں اس سے بڑی تھی لیکن پہلے ٹوٹ کے بکھری میںساحل ساحل جذبے تھے اور دریا دریا پہنچی میں

شہر میں اس کے نام کے جتنے شخص تھے سب ہی اچھے تھےصبح سفر تو دھند بہت تھی دھوپیں بن کر نکلی میں

اس کی ہتھیلی کے دامن میں سارے موسم سمٹے تھےاس کے ہاتھ میں جاگی میں اور اس کے ہاتھ سے اجلی میں

اک مٹھی تاریکی میں تھا اک مٹھی سے بڑھ کر پیارلمس کے جگنو پلو باندھے زینہ زینہ اتری میں

اس کے آنگن میں کھلتا تھا شہر مراد کا دروازہکنویں کے پاس سے خالی گاگر ہاتھ میں لے کر پلٹی میں

میں نے جو سوچا تھا یوں تو اس نے بھی وہی سوچا تھادن نکلا تو وہ بھی نہیں تھا اور موجود نہیں تھی میں

لمحہ لمحہ جاں پگھلے گی قطرہ قطرہ شب ہوگیاپنے ہاتھ لرزتے دیکھے اپنے آپ ہی سنبھلی میں

— کشور ناہید

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں