8 اشعار

روش روش پہ ہیں نکہت فشاں گلاب کے پھول

Rawish rawish pe hain nikhat-fishaan gulaab ke phool

روش روش پہ ہیں نکہت فشاں گلاب کے پھول

«روش روش پہ ہیں نکہت فشاں گلاب کے پھول» مجید امجد کا کلام ہے، جسے حمایت اللہ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «کیا روپ دوستی کا کیا رنگ دشمنی کا مجید امجد» میں 24 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 10 سیکنڈ ہے۔

روش روش پہ ہیں نکہت فشاں گلاب کے پھولحسیں گلاب کے پھول ارغواں گلاب کے پھول

جہان گریۂ شبنم سے کس غرور کے ساتھگزر رہے ہیں تبسم کناں گلاب کے پھول

یہ میرا دامن صد چاک یہ ردائے بہاریہاں شراب کے چھینٹے وہاں گلاب کے پھول

خیال یار ترے سلسلے نشوں کی رتیںجمال یار تری جھلکیاں گلاب کے پھول

مری نگاہ میں دور زماں کی ہر کروٹلہو کی لہر دلوں کا دھواں گلاب کے پھول

سلگتے جاتے ہیں چپ چاپ ہنستے جاتے ہیںمثال چہرۂ پیغمبراں گلاب کے پھول

یہ کیا طلسم ہے یہ کس کی یاسمیں بانہیںچھڑک گئی ہیں جہاں در جہاں گلاب کے پھول

کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ میں امجدؔمری لحد پہ کھلیں جاوداں گلاب کے پھول

— مجید امجد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں