10 اشعار

ہولی

Holi

گلی گلی بازار میں ہو گئی رنگوں کی بوچھارآنچل بھیگے تن من بھیگا گال ہوئے گلنار

کتنی امنگیں لے کر آیا ہولی کا تیوہارآیا ہولی کا تیوہار لے کے رنگوں کی بہار

منظر ہوئے رنگیلےرنگوں سے غبارے بھر کر بچے چڑھے اٹاری

سبزہ سبزہ رنگ میں ڈوبا بھیگی ڈاری ڈاریکوئی نہ بچنے پایا ان سے پنڈت ہو کہ پجاری

آیا ہولی کا تیوہار لے کے رنگوں کی بہارمنظر ہوئے رنگیلے

ڈھول بجائیں گائیں نوکر ہوں کہ وہ بیوپاریڈھولک کی ہر تھاپ پہ ناچیں ہولی میں نر ناری

کھیلیں کودیں دھوم مچائیں اور ماری پچکاریآیا ہولی کا تیوہار لے کے رنگوں کی بہار

منظر ہوئے رنگیلےہندو مسلم سکھ عیسائی مل کر کھیلیں ہولی

آج کے دن سب بھید مٹا کر بولیں میٹھی بولیسب نے ہولی کے رنگوں سے دل کی کالک دھولی

آیا ہولی کا تیوہار لے کے رنگوں کی بہارمنظر ہوئے رنگیلے

— مسعودہ حیات