10 اشعار

قومی جھنڈا

Qaumi Jhanda

جنتا کا ارمان ہے جھنڈاآزادی کی جان ہے جھنڈا

بھارت کی پہچان ہے جھنڈااس کی عظمت کے گن گاؤ

اور بھی اس کی شان بڑھاؤاس سے جتنے رنگ عیاں ہیں

سب اپنی منزل کے نشاں ہیںاس میں کتنے راز نہاں ہیں

اس کی عظمت کے گن گاؤاور بھی اس کی شان بڑھاؤ

جھنڈا ہی توقیر وطن ہےجھنڈا ہی تصویر وطن ہے

جھنڈا ہی تقدیر وطن ہےاس کی عظمت کے گن گاؤ

اور بھی اس کی شان بڑھاؤاس کی لہریں آنکھ کا تل ہیں

یہ ساگر ہے ہم ساحل ہیںاس پر قرباں جان و دل ہیں

اس کی عظمت کے گن گاؤاور بھی اس کی شان بڑھاؤ

— مسعودہ حیات